Photo Sharing and Video Hosting at Photobucket

Saturday, May 17, 2008

Woh aik shaks - Zardari

جیسے اُس سے پہلے نکلے
زرداری بھی ویسا نکلا
قوم نے پھر سے ناک کٹائی
وردی لائی دیا سلائی
رحمان ملک نے آگ جلائی
ملک قیوم نے کھیر پکائی
کالے کوٹ کی شامت آئی
آصف بشرف بھائی بھائی
شیر نے آخر گھاس ہی کھائی
آس کے پتے جھڑ گئے سارے
شیدے شوکی ڈر گئے سارے
دعوے سان پے چڑھ گئے سارے
جسٹس وسٹس وڑ گئے سارے
تو اے بھولے پاکستانی
بھول کے سب کچھ کھوجا اب تو
بند کر ٹی وی سو جا اب تو


وسعت اللہ خان - بی بی سی اردو

Labels:

Counter Sample Page